the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 11؍ مارچ(پریس نوٹ) نظامت فاصلاتی تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فالو آن کورسیز میں رجسٹریشن کی تاریخ میں 31مارچ 2015 تک توسیع کی گئی ہے۔اس کے لیے طلبہ کو دیرانہ فیس(late fee) بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔فالو آن کورسیزمیں رجسٹریشن سے مراد گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن سال دوم یا سال سوم میں رجسٹریشن ہے۔ یونیورسٹی کے فاصلاتی طرز تعلیم کے تحت جاری پوسٹ گریجویشن (ایم اے اردو، انگریزی، تاریخ اور اسلامیات)سال دوم اورانڈر گریجویٹ (بی اے، ایس سی، بی کام ) کورسیز کے



سال دوم اور سوم میں رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ31 مارچ2015مقرر کی گئی ہے۔ قبل ازیں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31دسمبر 2014 تھی لیکن جموں وکشمیر میں سیلاب کے پیش نظر امتحانات میں تاخیر کی وجہ سے یہ توسیع کی گئی ہے۔ طلبہ سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسٹڈی سنٹر سے رابطہ کرکے جلد از جلد سال دوم یا سال سوم میں اپنا رجسٹریشن کرالیں گے۔اس کے بعد کسی بھی صورت میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات متعلقہ اسٹڈی سنٹر کوآرڈنیٹر یا ریجنل سنٹر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.